سرسی:2؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) سرسی تعلقہ کے بنڈل گرام پنچایت حدود والے گلگنڈی مضاف کے عوام کا پچھلے دو دہوں سے رابطہ پُل کا مطالبہ ہنوز پوراہوتانظر نہیں آرہاہے۔ عوام فوری طورپر اس سلسلے میں اقدام کرنےسرکار پر زور دے رہے ہیں۔
گلگنڈی مضاف ایک مذہبی مقام کے طورپر بھی اپنی شہرت رکھتاہے۔ بتایا جاتاہے کہ منجگونی وینکٹ رمن بھگوان کا یہ پیدا ئشی مقام ہے۔ ہرسال منعقد ہونے والے دیوی جاترا کے لئے کئی ساری مشکلات درپیش ہیں اس سلسلےمیں ایک سہولیات سے آراستہ پُل تعمیر کرنے کا مضاف کے عوام مطالبہ کررہے ہیں۔
گرام پنچایت کی سابق صدر ساویتری اور نارائن گوڈا نے کہاکہ اگر گلگنڈی میں رابطہ پل کی تعمیر ہوتی ہے تو یہ پُل ریونکٹا ہولے پٹدمنے ، کوڈے گدے ، سومن ہلی، تپلتوڑ، بالے گدے ، کبن منے، جڈلے منے ، بھاگی منے ، گلگنڈی ، آئیگن منے ، ماگے توٹ دیہات کا کمٹہ۔ سرسی روڈ سے رابطہ ہوگا ۔ متعلقہ دیہات کے قریب 400گھروں کے خاندان والوں کو کمٹہ جانے کے لئے 12کلومیٹر کا فاصلہ کم ہوجائے گا عوام کو بڑی سہولت ہوگی۔ سابق گرام پنچایت صدر دیوراج مراٹھی نے بتایا کہ پچھلے 2دہوں سے ہم لوگ برج کامطالبہ کررہے ہیں، لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ دیہات کی ترقی اور رابطہ کے لئے پل کی تعمیر لازمی ہونے کا خیال ظاہر کیا۔سماجی جہدکار رویندر نائک نے کہاکہ متعلقہ دیہات کے عوامی نمائندے برسوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں ایک پل کی تعمیر کردیں لیکن حکومت اس پر کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے، اس سلسلے میں حکومت کو مضبوط قدم اٹھانے کی بات کہی ۔